پاکستان پر ایران کا حملہ _ دو معصوم بچے جاں بحق، تین دیگر زخمی

[]

Photo credit to Twitter 

حیدرآباد _ 17 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ایران نے پاکستان پر دو میزائل داغے ہیں ایران سپاہ پاسداران انقلاب کا دعوی ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے حملے کے لئے ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

 

جبکہ پاکستان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو بچے ہلاک اور تین لڑکیاں زخمی بھی ہوئی ہیں۔حملے کے بعد پاکستان نے ایران کے چیف ڈپلومیٹ کو طلب کیا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ضلع پنجگور کے  سبزکوہ نامی گاؤں پر 10 گھنٹے کے وقفہ سے دو میزائل داغے گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  جیش العدل کے دہشت گردوں نے سرحد کے قریب ایرانی فوج پر حملہ کیا تھا۔ جس کے جواب میں ایران نے یہ اقدام کیا ہے۔ منگل کو ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جیش العدل کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستان کی حملے کو روکنے یا کسی جوابی کاروائی کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *