مرکز نے ملک بھر میں نیٹ یو جی (NEET-UG) امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس سال یہ امتحانات پین اور کاغذ (OMR پر مبنی) کے طریقے سے ہی لیے جائیں گے۔یعنی جو پرانے طریقے سے امتحانات ہوتے تھے، اسی طرح ہوں گے، اور یہ امتحانات پورے ملک میں ایک ہی دن اور ایک ہی شفٹ میں منعقد ہوں گے۔
یہ فیصلہ وزارت تعلیم اور وزارت صحت کے درمیان طویل مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ ان دونوں وزارتوں کے حکام نے ایک دوسرے سے بات چیت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نیٹ یو جی امتحان کا انعقاد اس طریقے سے ہو جو طلبہ کے لیے بہتر ہو۔
اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات او ایم آر (آبزرویبل مارک ریڈنگ) طریقے سے ہوں گے، جس میں پرانے طریقے کے مطابق کاغذ اور پین کا استعمال کیا جائے گا۔
اس فیصلے کے بعد طلبہ کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اس روایتی طریقے سے زیادہ واقف ہیں اور امتحان کی تیاری میں انہیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔