[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے مضافات میں نامعلوم شخص کی نعش پولیس کو تھیلے سے دستیاب ہوئی۔
آدی بٹلہ پولیس کے مطابق برہمن پلی کے پاس آؤٹر رنگ روڈ سے کسی نے 40 سالہ درمیانی عمر کے نامعلوم شخص کی نعش کو تھیلے میں باندھ کر نیچے پھینک دیا۔
شبہ کیا جاتا کہ کسی اور مقام پر قتل کے بعد شاید نعش کو یہاں پر لاکر پھینک دیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔