عاشق نے معشوقہ کو لاج میں لے جاکر قتل کردیا۔ حیدرآباد میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: شہر کے چندانگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو اویو لاج کے روم میں بلایا اور دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ چندانگر پولیس اسٹیشن کے حدود

 

میں وینکٹیشورا مندر کے قریب نائٹ آئی اویو روم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت 39 سالہ نرسماں کے طور پر ہوئی ہے جو پٹن چیرو و منڈل کے اندریشم گاؤں کی رہنے والی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں کے درمیان

 

ناجائز تعلقات کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ہفتہ کے روز دوپہر تقریباً دو بجے ایک نامعلوم شخص اس خاتون کے ساتھ چندانگر کے نائٹ آئی ہوٹل آیا اور ایک کمرہ کرائے پر لیا۔ملزم نے خاتون کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر اسے قتل کر دیا اور شام

 

کے وقت ہوٹل سے فرار ہو گیا۔ کافی دیر تک کمرے سے کوئی باہر نہ آنے پر اویو لاج کے عملے کو شک ہوا جس پر انہوں نے دروازہ توڑ دیا۔ اندر جا کر دیکھا تو خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔واقعے کی اطلاع فوراً چندانگر پولیس کو دی گئی۔

 

پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔انچارج انسپکٹر سنکر وجئے کمار کے مطابق ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی وی

 

کیمرے چیک کیے جا رہے ہیں۔ قتل کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *