الیکشن میں حصہ لینا صرف ایک فریضہ نہیں بلکہ یہ عوام کا حق ہے/یمنی قوم کا اقدام جہاد فی سبیل اللہ ہے

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ کے اجلاس سے خاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ رجب کا مہینہ بہت ہی با برکت ہے۔ خدا کی رحمت ان لوگوں کے شامل حال ہے جن کے دل اس مہینے میں اپنے رب کی یاد سے معمور ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہینے میں انسان جو سب سے زیادہ شائستہ عمل انجام دیتا ہے وہ استغفار ہے۔ ہم سب کو واقعی استغفار اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پناہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر معظم انقلاب کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

1: لوگوں سے ہمدردی کرنا اور محبت سے پیش آنا امام جمعہ کے فرائض میں سے ہے۔ ہمارے لوگ نیک اور ایمان دار ہیں حتی کہ وہ لوگ بھی جو شریعت کے بعض ظاہری پہلوؤں پر عمل نہیں کرتے۔

2: انصاف کی بات یہ ہے کہ یمن کی قوم اور انصار اللہ حکومت نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ان کا یہ کام جہاد فی سبیل اللہ کی مثال ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ کوششیں فتح تک جاری رہیں گی۔

3: پوری دنیا متفق ہے کہ غزہ کے لوگ مظلوم اور فاتح ہیں۔ اور اسی طرح دنیا کے تمام لوگوں کی نگاہ میں خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم، غاصب صیہونی رجیم ظالم، خونخوار اور بے رحم بھیڑیا ہے، اور وہ شکست خوردہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

خبر اپڈیٹ ہو رہی ہے ۔۔۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *