مانسون اجلاس: جمعرات کو سیاہ کپڑوں میں نظر آئیں گے اپوزیشن لیڈران، کانگریس نے راجیہ سبھا اراکین کو جاری کیا وہپ

[]

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب تک منی پور تشدد معاملے پر ہنگامہ کی نذر ہوتا دکھائی دیا ہے۔ اب جمعرات کا دن کافی اہم ثابت ہونے والا ہے کیونکہ مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ اہم بل پیش کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس نے یہ مطالبہ بھی رکھا ہے کہ سبھی کام چھوڑ کر مودی حکومت کے خلاف منظور تحریک عدم اعتماد پر بحث جمعرات کو ہی شروع کی جائے۔ اس درمیان اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ ایک انتہائی اہم پیش رفت بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ پارلیمنٹ میں جمعرات کو اپوزیشن کے سبھی اراکین پارلیمنٹ سیاہ کپڑوں میں نظر آئیں گے۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے منی پور تشدد معاملے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ میں لیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *