مکتب خمینیؒ کے شاگرد قاسم سلیمانی کی شخصیت آفاقی ہو گئی: ڈاکٹر فرید الدین

[]

بزم کا آغاز قاری محمد یاسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور استقبالیہ کلمات کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے ادا کئے۔ بعد ازاں معروف شعرائے کرام نے بارگاہ ممدوحین میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مردو خواتین کے ساتھ طلباء موجود تھے۔

کلچرل کونسلر ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج حضرت فاطمہ زہرا کا روز ولادت ہے اور اس سلسلے میں یہ بزم سجائی گئی ہے، آپ کی شان میں سورہ کوثر نازل ہوا اور اللہ نے بی بی زہرا کے حوالے سے پیغمبر اسلام کو جو نسل کثیر عطا کی اس کے جو مصادیق ہیں ان میں سے ایک مصداق بارض ہے وہ امام خمینی کی ذات گرامی ہے جو آپ کی ہی نسل سے معاصر عہد میں ایک انتہائی غیر معمولی شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے انقلاب اسلامی کی شکل میں ایک ایسا غیر معمولی کارنامہ انجام دیا کہ آج بھی دنیا حیران ہے کہ 4 دہائی گزر جانے کے بعد بھی انقلاب اسلامی کو متاثر کرنے کے لیے دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے بعد بھی ناکام رہیں۔ انہی امامؒ کے نام پر بھی یہ بزم سجائی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *