شمالی ہند میں سرد لہر سے فی الحال راحت نہیں، دہلی اور یوپی میں گھنے کہرے کا الرٹ جاری

ٹھنڈ اور گھنے کہرے سے فی الحال شمالی ہند کے لوگوں کو راحت ملنے کی امید نہیں ہے۔ دہلی اور اتر پردیش میں گھنے کہرے کو لے کر منگل اور بدھ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ فعال ہونے کی وجہ سے راجدھانی میں شام یا رات کو رک رک کر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد جمعرات کو بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد موسم کے صاف رہنے کا اندازہ ہے۔

پیر کو بھی گھنے کہرے کی وجہ سے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر صبح 5 بجے سے 8 بجے کے درمیان 3 گھنٹے تک کم سے کم حد نگاہ صرف 50 میٹر رہی۔ صفدر جنگ کے پاس بھی صبح ساڑھے پانچ سے سات بجے کے بیچ حد نگاہ 150 میٹر رہی۔ اس سے پروازیں متاثر ہوئیں ساتھ ہی سڑک اور ریل خدمات پر بھی اس کا اثر پڑا۔ پیر کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *