چنئی: تمل ناڈو میں فصل کی کٹائی کا روایتی تہوار پونگل مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
یہ تہوار ہر سال تمل مہینہ ’تھائی‘ کے پہلے دن آتا ہے اور لوگ سورج دیوتا کی پوجا کر کے بڑے جوش و خروش سے تقریبات کا آغاز کرتے ہیں۔
لوگوں نے نئے کپڑے پہنے، چاول، دال، گڑ اور دودھ سے بنا ایک روایتی پکوان میٹھا پونگل تیار کیا اور کسانوں نے بھرپور موسم کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اسے سوریہ دیو پیش کیا۔
یہ دیہی علاقوں میں بڑی دھوم دھام سے منایا گیا، جہاں لوگوں نے اپنے آنگنوں کو رنگین رنگولیوں سے سجایا اور تہوار منایا اور روایتی مٹی کے برتنوں کا استعمال کرتے ہوئے پونگل تیار کیا۔