ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی پر اتفاق

تہران: ایران کے ایک سینئر سفارت کار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور یورپ کی تین بڑی طاقتوں فرانس، برطانیہ، اور جرمنی نے پابندیاں ہٹانے اور تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مذاکرات جنیوا میں یورپی یونین کی موجودگی میں ہوئے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات ’سنجیدہ، واضح اور تعمیری‘ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں ہٹانے اور جوہری معاہدے سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *