روڈ حادثے میں میستری کی ہلاکت

نظام آباد: بالکونڈا منڈل کے چٹاپور کے قریب قومی شاہراہ 44 پر پیر کو ایک خوفناک روڈ حادثہ پیش آیا جس میں ایک میستری موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق، موٹر سائیکل کو ایک بے شناخت بھاری گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص پر گاڑی چڑھ گئی اور میستری کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثے کے مقام پر پہنچنے والے پولیس افسران نے میستری کی شناخت نِرمَل ضلع کے سون منڈل کے بوپرم گاؤں کے رہائشی شنویاس کے طور پر کی۔

 وہ آرمور سے نِرمَل کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثے نے مرحوم کے خاندان پر شدید اثر ڈالا۔ شنویاس کی بیوی چھ مہینے قبل انتقال کر چکی تھی، اور اب اس کے دو بچے یتیم ہوگئے ہیں۔

اس واقعے کے بعد بوپرم گاؤں میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے آرمور سرکاری اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 بالکونڈا ایس آئی نریش نے اس بارے میں اطلاع دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *