[]
نئی دہلی: پاکستان کی جمعیت علمائے اسلام۔ فضل (جے یو آئی۔ ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلہ پر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا۔
پاکستانی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا کہ قاتلوں نے 2 طرف سے قافلہ کو نشانہ بنایا۔
خوش قسمتی سے تمام افراد بشمول مولانا فضل الرحمن محفوظ رہے۔
جمعیت علمائے اسلام۔ فضل سربراہ انتخابی مہم کے دوران ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گزررہے تھے۔
وہ بحفاظت اپنے آبائی مکان پہنچ گئے۔ جمعیت کے ترجمان اسلم غوری نے حملہ کی مذمت کی۔ انہوں نے اسے بزدلانہ حرکت قراردیا۔