نیٹ ری ایگزام کا دورانیہ 15 منٹ بڑھا دیا گیا

نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے 21 جولائی کو ملک بھر میں منعقد ہونے والے نیٹ ری ایگزام کے قواعد و ضوابط میں چند اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔این ٹی اے کے مطابق طلبہ کی سہولت کے پیش نظر امتحان کے دورانیے میں 15

 

منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب امتحان دوپہر 2 بجے سے شام 5:15 بجے تک منعقد ہوگا۔اس کے علاوہ سوالیہ پرچہ بک لیٹ میں رَف ورک (مسودہ نویسی) کے لیے مختص صفحات کی تعداد بھی دو سے بڑھا کر چار کر دی گئی ہے تاکہ امیدوار

 

آسانی سے حساب کتاب اور نوٹس تیار کر سکیں۔این ٹی اے نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امتحان سے متعلق تازہ ترین معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی

 

جانے والی غیر مصدقہ خبروں سے محتاط رہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *