[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر عراقی مقاومت نے ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔
مقاومتی تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم کے جواب میں عراق میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جب تک صہیونی مظالم ختم نہیں ہوتے، امریکی اڈوں پر حملے جاری رہیں گے۔
دوسری جانب مقاومتی گروہوں کی ایک اور کاروائی میں تیل کے کنویں کی حفاظت کے لئے قائم امریکی اڈے کو مجاہدین نے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک عراق اور شام میں متعدد امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں عین الاسد، التنف، حریر، کونیکو، اور العمر میں موجود تیل کے کنویں شامل ہیں۔