مینار پاکستان پر "شہیدِ امت" کے عنوان سے عظیم الشان عوامی اجتماع کا آغاز+ ویڈیو، تصاویر

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے تاریخی مینارِ پاکستان پر “شہید امت” کے عنوان سے منعقد ہونے والے عظیم الشان عوامی اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس اجتماع کا اہتمام پاکستان کی شیعہ تنظیموں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد شریک ہو رہے ہیں۔

منتظمین کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری تھا، جبکہ اجتماع کے آغاز سے قبل ہی شرکاء کی بڑی تعداد پنڈال اور اطراف کے علاقوں میں پہنچ چکی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی ہزاروں افراد نے اس اجتماع میں شرکت کے لیے لاہور کا رخ کیا۔

منتظمین کے مطابق تقریب میں شہید رہبر کی سیاسی، دینی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا، جبکہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز، علاقائی صورتحال اور اسلامی دنیا کے مستقبل سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی اظہارِ خیال کیا جائے گا۔

مینار پاکستان پر "شہیدِ امت" کے عنوان سے عظیم الشان عوامی اجتماع کا آغاز+ ویڈیو، تصاویر

مینار پاکستان پر "شہیدِ امت" کے عنوان سے عظیم الشان عوامی اجتماع کا آغاز+ ویڈیو، تصاویر

اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر عباس جعفری، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی، جماعتِ اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، سابق وفاقی وزیر اور حکمران جماعت کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سمیت شیعہ اور سنی مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اجتماع کے دوران قومی یکجہتی، بین المسالک ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے مشترکہ مسائل کے حوالے سے اہم پیغامات بھی دیے جائیں گے، جبکہ تقریب کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

مینار پاکستان پر "شہیدِ امت" کے عنوان سے عظیم الشان عوامی اجتماع کا آغاز+ ویڈیو، تصاویر

یہ اجتماع پاکستان میں حالیہ برسوں کے بڑے عوامی مذہبی و سیاسی اجتماعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے، جس میں مختلف مکاتبِ فکر اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *