مدینہ منورہ کے نئے گورنر کی مسجد نبویؐ میں روضہ رسولؐ پر حاضری

[]

ریاض: مدینہ منورہ کے نئے گورنر شہزدہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے اتوار کو مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبویؐ روضہ شریفہ میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبویؐ آمد پر ادارہ امور حرمین کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدلرحمن السدیس اور دیگر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔

قبل ازیں گورنر مدینہ منورہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچے تو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایرپورٹ پر خادم حرمین شریفین کے خصوصی مشیر شہزادہ فیصل بن سلمان اور نائب گورنر سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر مدینہ منورہ ریجن کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ مدینہ منورہ کے نئے گورنر نے نئے عہدے پر تعینات ہونے پر اظہار تشکر کیا اور دعا کی کہ وہ ریجن کی خدمت کر سکیں۔

یاد رہے کہ رواں برس 12 دسمبر کو جاری ہونے والے شاہی فرامین میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر جبکہ پانچ ریجنوں میں نائب گورنروں کا تقرر کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو شاہی مشیر اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا چیرمین تعینات کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *