تلنگانہ اورآندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں

[]

حیدرآباد: دونوں تلگوریاستیں تلنگانہ اورآندھراپردیش شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔جنوبی ہند کی ان ریاستوں میں درجہ حرارت میں روزبروز گراوٹ ہوتی جارہی ہے۔

بیشتر مقامات پر سڑکوں پر بڑے پیمانہ پر کہردیکھی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے چھوٹے بچوں، ضعیف افراداورحاملہ خواتین کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

صبح تقریبا9بجے تک بھی سڑکوں پر کہر دیکھی جارہی ہے۔کہر کی وجہ سے شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بھی متاثرہونے کی اطلاع ملی ہے۔

سردی سے بچنے کیلئے لوگ سڑکوں پر آگ تاپنے کا کام کررہے ہیں۔ کہر کہ وجہ سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں کیونکہ راستہ صاف نظرنہیں آرہا ہے۔شمالی ہند سے تلنگانہ کی سمت چلنے والی سرد ہواوں کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔

تلنگانہ کے بعض اضلاع کے لئے محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔آندھراپردیش کے وشاکھاایجنسی علاقے بھی شدید سردی سے متاثر ہیں۔عہدیداروں نے گاڑی سواروں کو ہدایت دی کہ وہ شدید کہر کے سبب آئندہ دو دنوں تک چوکس رہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *