[]
ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب جہاں میلوں طویل تپتے صحراء ہیں وہیں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں برف باری بھی ہوتی ہے۔جی ہاں ان دنوں سعودی عرب کے تبوک ریجن میں میں ہونے والی شدید برف باری کے باعث اللوز پہاڑی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور دلکش منظر پیش کررہا ہے۔
برفباری دیکھنے اورموسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس علاقے کا رخ کررہی ہے۔موسم سرما کے دوران اللوز پہاڑ پر ہر سال برفباری ہوتی ہے اور وہ برف سے ڈھک جاتا ہے۔ مہم جوئی کے شوقین سیاح بھی اس موسم میں علاقے کا رخ کرتے ہیں۔اللوزکا پہاڑی کا سلسلہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک ریجن میں اردن کی سرحد کے قریب تبوک شہر سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
اس کی اونچائی سطح سمندر سے دوہزار 580 میٹر ہے اور یہ خطہ حسمیٰ کے بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے جس کے پہاڑ تبوک کے مغرب سے اردن میں وادی رم تک سروات کے پہاڑوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔پہاڑ کا نام ’اللوز ‘ یہاں موجود ’باداموں‘ کے خود رودرختوں کی وجہ سے پڑا ہے۔ عربی میں بادام کو “لوز” کہتے ہیں۔ بادام کی پیداوار کے لئے موزون زمین کی وجہ سے علاقے میں رہنے والوں نےعہد قدیم میں یہاں باقاعدہ طور پر بادام کی کاشت کا خصوصی اہتمام کرنا شروع کیا تھا۔
’اللوز‘ پہاڑ مملکت کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کےلیے خاص اہمیت رکھتے ہیں وہ سیاح جوموسم سرما میں تفریح کے خواہاں ہیں وہ ان دنوں یہاں ضرور آتے ہیں تاکہ برفباری کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔
In an unusual yet breathtaking transformation, the mountain peaks of Tabuk in northwestern Saudi Arabia have been adorned with snow.#ClimateAction #Buraidah #SaudiArabia .pic.twitter.com/mNCqgLBUad
— Ravi Pratap Dubey (@ravipratapdubey) December 30, 2023
Snow-capped peaks and winter magic in Tabuk’s Jabal Al-Lawz, Saudi Arabia
📹: bahrainthisweek #SaudiArabia #snow pic.twitter.com/IPFrNGlpjU
— Iyarkai (@iyarkai_earth) December 30, 2023