[]
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے مختلف علاقوں میں طبی مراکز اور ہسپتالوں پر صہیونی حکومت کے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ صہیونی حکومت کو عوامی اور طبی مراکز پر حملے سے باز رکھے۔
وزارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مرکزی علاقے میں ناصر ہسپتال اور شفا ہسپتال پر صہیونی حکومت دوبارہ حملہ کرنا چاہتی ہے۔ اقوام متحدہ ان ہسپتالوں کے عملے اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔
دراین اثناء وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 20915 ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 54918 ہوگئی ہے۔
گذشتہ روز غاصب صہیونیوں نے غزہ کے جنوبی علاقوں میں حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔