راہول گاندھی ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے

[]

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوسرے مرحلے کا آغاز 14 جنوری کو منی پور سے کریں گے۔ کانگریس جنرل سکریٹری آرگنائزیشن کے سی وینوگوپال اور پارٹی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے چہارشنبہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے مشرق سے مغرب تک کی اس یاترا کا نام “بھارت نیائے یاترا” ہوگا اور پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے منی پور کی راجدھانی امپھال سے اس یاترا کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گاندھی نے گزشتہ سال 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر تک تقریباً 4500 کلومیٹر کی یاترا شروع کی تھی اور اب وہ امپھال سے یاترا کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے۔

 جس میں تقریباً 6,200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ یاترا کے دوران،مسٹرگاندھی 14 ریاستوں کے 85 اضلاع سے ہوتے ہوئے 20 مارچ کو ممبئی میں یاترا کا اختتام کریں گے۔ کانگریس لیڈروں نے بتایا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے دوسرے مرحلے میں مسٹرگاندھی کی یہ ’نیائے یاترا‘ ملک کے لوگوں کو معاشی، سماجی اور سیاسی انصاف فراہم کرنے کے لیے ہوگی۔

وینوگوپال نے کہا کہ 21 دسمبر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں، پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم، ایک متفقہ تجویز موصول ہوئی کہ مسٹرگاندھی کو مشرق سے مغرب تک ‘بھارت جوڑو یاترا’ کا دوسرا مرحلہ شروع کرنا چاہیے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر گاندھی کی یاترا کا دوسرا مرحلہ امپھال سے شروع ہو کر ممبئی تک جاری رہے گا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *