ایران کی طرح دوسرے ممالک بھی حمایت کرتے تو فلسطین آزاد ہوچکا ہوتا+ ویڈیو

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ خواتین کے وفد نے حسینیہ امام خمینی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر العالم چینل کی خاتون فلسطینی نامہ نگار اِسراء البحیصی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

البحیصی نے رہبر معظم اور ایرانی قوم کو فلسطینی عوام کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو شدید دباو اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود فلسطین اور مسجد اقصی کے مسئلے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

البحیصی نے کہا کہ اگرچہ میں اجتماع میں موجود نہیں ہوں تاہم آپ میرا پیغام سن رہے ہیں۔ میرا پیغام یہ ہے کہ جس طرح اب تک فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اس کے بعد بھی اس کو جاری رکھیں۔ اگر ایران کی طرح دوسرے اسلامی ممالک بھی موقف اختیار کرتے تو فلسطین اب تک آزاد ہوچکا ہوتا۔

البحیصی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ زندہ رہوں گی یا نہیں لیکن میری آپ سے درخواست ہے کہ فلسطین اور غزہ کے عوام کو تنہا نہ چھوڑیں اور یاد رکھیں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *