ایران صیہونی نسل پرست رجیم کی نابودی میں اہم کردار ادا کرے گا

[]

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی گروپ: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین کی حمایت گزشتہ 40 سالوں کے دوران ہمیشہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں میں سے ایک رہی ہے۔ ان تمام سالوں کے دوران تہران نے ایک طرف فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت کی اور دوسری طرف فلسطینی مزاحمت کی قوت کو مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ تہران کی اس دوٹوک حمایت کو فلسطینی شخصیات نے بھی کئی بار اور مختلف مواقع پر سراہا ہے۔ 

سات اکتوبر کو ہونے والا طوفان الاقصیٰ آپریشن بھی ایران سے لے کر عراق، یمن اور لبنان تک مزاحمتی محور کی جامع حمایت کا میدان بن گیا۔

 اس سلسلے میں مہر نیوز کے نمائندے نے لبنان کے وزیر محنت مصطفیٰ بیرم کا انٹرویو لیا ہے۔

 لبنان کے وزیر محنت نے دنیا بھر کے مظلوموں کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے نسل پرست صیہونی حکومت کے خاتمے میں ایران کے اہم کردار کو واضح کیا۔

مصطفی بیرم نے تہران بین الاقوامی کانفرنس برائے فلسطین کے موقع پر مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مجھے اس بات پر زور دینا چاہیے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ انسانیت کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر جرم ہے۔ یہ نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہوا بلکہ انسانیت کے خلاف بھی ہوا۔ اس لیے دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی کے خلاف کارروائی کریں۔

اس لبنانی سیاست دان نے مزید کہا کہ مجھے تاکید کرنی چاہیے کہ لبنان موجودہ حالات میں صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کی قیمت چکا رہا ہے۔ بلاشبہ صیہونیوں کے ساتھ کشیدگی میں ہم لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں کہ جس نے صیہونیوں کے جرائم کا بھرپور جواب دیا ہے اور ان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ اپنی کامیاب کارروائیوں سے صیہونی حکومت کو لبنان کے خلاف وسیع جارحیت سے روکنے میں کامیاب رہی ہے جو کہ بہت اہم سمجھی جاتی ہے۔

بیرام نے تمام مظلوموں کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نسل پرستانہ حکومت کو گرانے کے عمل میں جنوبی افریقہ کے عوام کی حمایت کی تھی اور آج صیہونی نسل پرست حکومت کے خاتمے کے عمل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا: مجھے یقین ہے کہ غزہ کی پٹی کی موجودہ جنگ فلسطینی عوام اور اسلامی مزاحمت کی فتح کے ساتھ ختم ہو جائے گی اور اس کے نتیجے میں فلسطینی قوم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے صیہونی نسل پرست رجیم کو صفحہ ہستی سے مٹا کر اپنے اہداف حاصل کر لے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *