[]
مہر خبررساں ایجنسی نے اپسوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی وزیردفاع کو خط لکھ کر غزہ میں صہیونی جرائم اور جارحیت روکنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
اپنے خط میں تنظیم نے لکھا ہے کہ پینٹاگوں کو چاہئے کہ غزہ میں سویلین پر اسرائیلیوں کو روکنے کی کوشش کرے۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کے شہریوں کو بے گھر کرکے نقل مکانی پر مجبور کررہی ہے۔ امریکہ کو چاہئے کہ اس سلسلے کو روکنے میں مدد کرے۔
تنظیم نے لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کی مدد کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔