صہیونی حکومت عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر آمادہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات اور عارضی جنگ بندی کے ذریعے قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی نے قطر کے حکام کو بتایا ہے کہ ایک سے دو ہفتے تک جنگ بندی کرتے ہوئے قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے مطابق معروف فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیل حماس کے پاس یرغمال 30 سے 40 اہم قیدیوں کو آزاد کروائے گا۔ اس دوران دو ہفتوں سے ایک مہینے کے لئے اسرائیلی فورسز غزہ سے عقب نشینی کریں گی۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق صہیونی کابینہ اس حوالے سے غور کررہی ہے تاہم یہ معاہدہ ہونا دور ہے۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *