بڑھتی بے روزگاری سے ہندوستان بے حال، ہر 10 میں سے 8 لوگ ملازمت کے متلاشی، ’لنکڈ اِن‘ کی تحقیق میں انکشاف

ہندوستان میں 60 فیصد لوگ نئے سیکٹر میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہیں 39 فیصد اِس سال نئی مہارت سیکھنے کی تیاری میں ہیں۔ آرٹیفیشیل انٹلیجنس (اے آئی) زیادہ تر ملازمتوں میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔

بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایسبے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس
بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس
user

ہندوستان میں ملازمتوں کا بحران لگاتار ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ لوگوں کو امیدیں تھیں کہ نئے سال میں تھوڑی راحت ملے گی، لیکن حالیہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ہر 10 میں سے 8 لوگ ملازمت تلاش کر رہے ہیں۔ نصف سے زیادہ 55 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے سال میں ملازمت تلاش کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ ’لنکڈ اِن‘ کے ذریعہ کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان کے 69 فیصد ایچ آر پروفیشنلز کا ماننا ہے کہ ہنرمند ملازمین کو تلاش کرنا اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال بھی ملازمت تلاش کرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ 37 فیصد لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ سال 2025 میں نوکری تلاش نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود 58 فیصد لوگ امید کر رہے ہیں کہ اس سال ملازمت  کا بازار بہتر ہوگا اور وہ نئی ملازمت حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے لوگ الگ الگ جگہوں پر ایک ساتھ ملازمت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ 49 فیصد لوگ پہلے سے کہیں زیادہ نوکریوں کے لیے عرضی داخل کر رہے ہیں، لیکن انہیں بہت کم جواب مل رہے ہیں۔ 27 فیصد ایچ آر پروفیشنلز روزانہ 3 سے 5 گھنٹے صرف درخواستیں دیکھ رہے ہیں جبکہ 55 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں جو درخواستیں موصول ہوتی ہیں ان میں مہارت نہیں ہوتی۔

لنکڈ ان انڈیا کیریئر ایکسپرٹ نِرجیتا بنرجی کے مطابق ’’ملازمت کا بازار کافی مشکل ہے، لیکن یہ ہندوستانیوں کو ان کی ملازمت تلاش کرنے کے طریقوں میں سوچ سمجھ کر بدلاؤ کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ ساتھ ہی اپنا لنکڈ ان پروفائل اپڈیٹ رکھنا اور ایسے رُولز پر دھیان دینا جو واقعتاً آپ کی مہارت سے میل کھاتے ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے ہندوستان میں 60 فیصد لوگ نئے سیکٹر میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہیں 39 فیصد اِس سال نئی مہارت سیکھنے کی تیاری میں ہیں۔ آرٹیفیشیل انٹلیجنس (اے آئی) زیادہ تر ملازمتوں میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ لنکڈ اِن نے 3 نئے سیکٹر کو سب سے زیادہ ملازمت فراہم کرنے والا سیکٹر بتایا ہے۔ اس میں ایئرکرافٹ مینٹیننس انجینئر، روبوٹکس ٹیکنیشین اور کلوزنگ مینیجر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *