ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی

[]

کلکتہ: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج نئی دہلی میں ریاست کے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے کو لے کر وزیر اعظم نریندری مودی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔میٹنگ کے آغاز میں وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کے پائوں کے چوٹ سے متعلق دریافت کی ۔ممتا بنرجی نے جواب میں کہا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔

اس کے بعد ممتا بنرجی نے 20منٹ تک ریاستی حکومت کے واجبات کی ادائیگی سے متعلق اپنے مطالبے رکھے۔اس موقع پر ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ بشمول ابھیشیک بنرجی وفد میں شامل تھے۔یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی ۔میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے میڈیا اہلکاروں سے بات کی ۔

بدھ کی صبح جیسے ہی ترنمول کا وفد نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں وزیر اعظم کے دفتر سے متصل میٹنگ روم میں پہنچاوزیر اعظم کمرے میں داخل ہوگئے۔اس کے بعد انہوں نے وزیر اعلیٰ کی خیریت دریافت کی۔ خیال رہے کہ پنچایات انتخابات کی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں ممتا بنرجی زخمی ہوگئی تھیں۔اس کے بعد گزشتہ ستمبر میں اسپین کے دورے کے دوران ان کی ٹانگ میں دوبارہ چوٹ آئی تھی۔

 24 ستمبر کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں ان کے پائوں کی سرجری ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ممتا ایک ماہ سے زیادہ گھر میں ہی آرام کیااور گھر سے ہی انتظامی امور کو انجام دیا ۔درگا پوجا کے پنڈال کو بھی انہوں نے ورچوئل افتتاح کیا ۔درگاپوجا کے کارنیول میں حصہ لیا ۔اس کے بعد سے ہی وہ دفتر لگاتار جارہی ہیں ۔

گزشتہ سال 22اگست کو انہوں نے آخری مرتبہ وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ جولائی 2019 میں ترنمول کانگریس کا ممبران پارلیمنٹ کا ایک وفد ریاست کا نام بدل کربنگال کرنے کا مطالبہ لے کر وزیر اعظم سے ملنے گیا تھا۔ ابھیشیک اس میں وفد میں شامل تھےتھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *