آئی ایس آئی کے ہندو مشتبہ ایجنٹ نے اچھی امیج بنا رکھی تھی

[]

کولکتہ: مغربی بنگال کے صلع شمالی دیناج پور کے کالیا گنج سے گرفتار مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ مکتا مہتو نے اپنے محلہ میں ”اچھا لڑکا“ کی امیج بنا رکھی تھی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وہ آن لائن سرویسس کی دکان چلاتا تھا۔ اسے ممبئی پولیس اے ٹی ایس نے پیر کے دن گرفتار کرلیا۔

گرفتاری سے قبل اس کا کوئی بھی پڑوسی تصور تک نہیں کرسکتا تھا کہ اس کی آن لائن شاپ اصل میں اہم سیکوریٹی معلومات دیگر ممالک کو فراہم کرنے کا اڈہ تھی۔ مہتو کو پوچھ تاچھ کے لئے ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لے جایا جاچکا ہے۔

 گرفتاری کے بعد شمالی دیناج پور کی پولیس اس کے محلہ میں پہنچی اور اس نے مقامی لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے اسے نرمی سے بات کرنے والا شریف لڑکا بتایا۔

انہوں نے تاہم یہ بھی کہا کہ مہتو کے کنبینہ کی مالی حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن آن لائن سرویسس بزنس شروع ہونے کے بعد بڑی حد تک ٹھیک ہوگئی تھی۔ اے ٹی ایس ممبئی نے پاکستان کو اہم سیکوریٹی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مہاراشٹرا سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

دوران ِ تحقیقات مہتو کا نام سامنے آیا تھا۔ مہتو کے نام پر کئی بینک کھاتوں کا پتہ چلا ہے جس میں چند کروڑ روپیوں کی معاملتیں پائی گئیں۔ ان تمام کھاتوں کو منجمد کردیا گیا۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مہتو ممبئی آتا جاتا رہتا تھا جہاں وہ دیگر ممالک کے اپنے آقاؤں سے بات چیت کرتا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *