[]
حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں رئیل اسٹیٹ تاجر طارق علی عرف بابا خان نامی (40) سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق گھر کے باہر بیٹھے ہوئے بابا خان پر تلواروں سے حملہ کردیا گیا جس کی وجہہ سے بابا خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔یہ واقعہ آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن کے تحت رام چندر نگر میں پیش آیا۔ قتل کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔