
کاماریڈی: ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو اس بات پر قتل کر دیا کہ اس نے نان ویج نہ پکانے پر سوال کیا تھا۔ پولیس کے مطابق گوسانگی کالونی میں شیواجی اور لکشمی نامی شوہر بیوی رہا
کرتے تھے جو مزدور پیشہ بتائے گئے ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔ ہفتہ کی رات جوڑے کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی تھی۔اس دوران جب شوہر نے اپنی بیوی سے پوچھا کہ اس نے نان ویج کیوں نہیں پکایا تو غصے میں آکر اس نے شیواجی
کی گردن پر چاقو سے حملہ کردیا۔ حملے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے شیواجی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی نعش کو ضلع سرکاری اسپتال منتقل کیا اور لکشمی
کو تحویل میں لے لیا۔ باپ کے مرنے کے بعد بچے یتیم ہو گئے اور ماں کو جیل بھیج دیا گیا۔
