[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرریونیو پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں اندراما حکمرانی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر وعدہ کو پورا کیا جائے گا۔
نکیریکل حلقہ میں کانگریس کے مقامی لیڈروں نے ریلی نکالی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ جنوری 2024 میں ہر بے گھر غریب کو ایک ڈبل بیڈروم مکان دیا جائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی وزیراعلی نے 6ضمانتوں پر عمل کے سلسلہ میں اقدامات شروع کردیئے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلی نے انہیں اہم قلمدان سونپے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ہماری ساری توانائی ریاست کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بدعنوان کے سی آر خاندان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔