ناراٸن پیٹ مجلس کے نمائیندہ وفد کی ضلع ایس پی یوگیش گوتم سے ملاقات

[]

نارائن پیٹ: صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی و رکن پارلیمنٹ کی ہدایت پر’ جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر کی نگرانی میں ناراٸن پیٹ مجلس اتحاد المسلمین کا ایک نمائیندہ وفد نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی یوگیش گوتم سے ملاقات کی اور نارائن پیٹ ضلع کے حلقہ اسمبلی مکتھل میں آئے دن ڈاکوؤں و چوروں کی وارداتوں سے عوام میں موجود دہشت سے واقف کروایا۔ اور ضلع ایس پی سے تفصیلی بات چیت کی۔ مجلس وفد نے نارائن پیٹ کے مکتھل’ میں ہوئی چوری کی واردات سے بھی ضلع ایس پی کو واقف کروایا۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے مجلس قائدین کو ان واقعات کی تحقیقات کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کرنے اور خاطیون کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔ اس وفد میں مجلس صدر عبدالقدیر منڈاسگھر’ محمد تقی چاند پیر سابق رکن بلدیہ مجلس’ محمد اسماعیل جنرل سکریٹری مجلس ضلع’ جمشید جوائینٹ سکریٹری مجلس ضلع ‘ محمد طاہر خرادی جوائینٹ سکریٹری ٹاؤن ودیگر موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *