وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

[]

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیرمین جگدیپ دھنکر نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دینے والے ویڈیو کے بعد جو وائرل ہوگیا ہے۔ عوام روایات اور ملک کی تہذیب کے ساتھ مذاق کررہے ہیں‘ دھنکر نے یہ ریمارکس جیسے ہی آج ایوان میں اجلاس شروع ہوئے۔

دونوں ہاتھ جوڑتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد کے تبادلہ کے دوران انہوں نے کہا کہ اب میں بڑی احتیاط کے ساتھ دیکھ رہا ہوں کہ آخر مجھے کس طرف جھکنا ہے اور کون ٹوئٹر پر پوسٹ کرتا ہے اور کون میری مشکلات پر انصاف کرنے لگے گا۔

میں اس بات کی وٰضاحت کرنا چاہتا ہوں۔ جھکنا اور مبارکباد دینا میری عادت ہے۔ میں یہ نہیں دیکھتا کہ میرے سامنے کون ہے۔ آپ تمام انتہائی قابل احترام ہیں۔ بسا اوقات مجھے درد محسوس ہوتا ہے۔

کیونکہ جھکنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ چیرمین نے یہ بات اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ میں اپنے درد اور دکھ کا اظہار کرسکتا ہوں اور یہ خطرناک حصہ ہے جب میں اپنے سینئر قائدین کے سامنے کرتا ہوں جس کے نتیجہ میں زیادہ چالنج بھرا منظرنامہ سامنے آتا ہے جسے ٹوئٹر پر رکھا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہی۔ میں زیادہ سعادت مندی کے ساتھ کوشش کروں گا۔ ہم اپنے روایتی ثقافتی سسٹم سے مذاق نہیں کرتے۔ ہمارا ایک روایتی کلچر ہے بطور احترام جھکا جائے۔

افسوس کے ساتھ اس بات پر تکلیف ہوتی ہے کہ لوگ جن کا میں احترام کرتا ہوں۔ اس کا تمسخر اڑائے ہیں‘ ایسے ویڈیو جس میں وزیراعظم کو ہاتھ جوڑکر پارلیمنٹ میں ڈاکٹر امبیڈکرکو ان کی برسی کے موقع پر جو خراج عقیدت میں نے پیش کیا تھا اسے سوشل میڈَیا پر وائرل کردیاگیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *