کمار وشواس کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہٹایا گیا، مار پیٹ کے واقعے کے بعد کارروائی

[]

شاعر کمار وشواس کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کمانڈوز اور جوانوں کو ڈیوٹی سے فارغ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ کمار وشواس کی حفاظت کی ذمہ داری نئے کمانڈوز کی دوسری نفری کو سونپی گئی ہے

کمار وشواس، تصویر آئی اے این ایس
کمار وشواس، تصویر آئی اے این ایس
user

نئی دہلی: شاعر کمار وشواس کی وی آئی پی سیکورٹی یونٹ میں تعینات سی آر پی ایف کمانڈوز اور سپاہیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف نے یہ کارروائی دو دن پہلے پیش آنے والے مار پیٹ کے واقعہ کے بعد کی ہے۔ سیکورٹی فورس نے دوسری کمانڈوز کی نفری کو تعینات کر دیا ہے۔

جس واقعہ کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے وہ یوپی کے غازی آباد میں 8 نومبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب کمار وشواس ایک پروگرام میں شرکت کے لیے علی گڑھ جا رہے تھے۔ ایک ڈاکٹر نے الزام لگایا تھا کہ کچھ مسلح اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا۔ اسی دوران کمار وشواس کی ٹیم کی جانب سے بھی پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کرائی گئی کہ ایک کار ان کے قافلے میں داخل ہوئی اور ان کی گاڑیوں کو ٹکر مارنے کی کوشش کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے احتجاج کیا تو کار ڈرائیور نے حملہ کر دیا۔ تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے کہا کہ حملے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں۔

اب مار پیٹ کے واقعے کے بعد کمار وشواس کی وی آئی پی سکیورٹی کے لیے تعینات سی آر پی ایف کے تین جوانوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمانڈوز کی ایک اور ٹیم نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اہلکاروں کو مبینہ مار پیٹ کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایس ایل تھاوسین نے واقعے کا جائزہ لینے کے بعد کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بادی النظر یہ پایا گیا ہے کہ کمانڈوز نے غالباً معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *