[]
محبوب نگر 9 نومبر ۔الفیض ویلفیئر سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے کہا آج سارے عالم میں ’یوم اُردو‘ منایا جارہے ہے
اسی پیشہ نظر پیرمیلا گیری اسکول محبوب نگر میں علامہ اقبال کے یوم پیدائشی تقریب یوم عالمی اُردو کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں ولادت یوم اُردو موقع پر طلباء کے ساتھ ’عالمی یوم اردو‘ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا
جہانگیر بابا نے کہا آج اُردو یو این او کی دفتری زبان بن گئی ہے،جو ہم سب کے لیے اور خاص کر ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔کیونکہ اُردو زبان کی پیدائش بھارت میں ہوئی ہے، اُردو زبان بھارت کی بیٹی اور بھارت کی نیک دختر ہے۔ جو اپنے دم پر اپنی طاقت کی بدولت بین الاقوامی زبان بن گئی ہے
دنیا کی سب سے بولنی والی تیسری زبان ہے اُردو کی بقاء رکھنا ہم سب کی زمدرای ہے مادری زبان کی حفاظت ہم اپنے گھر سے کرنے کی ضرورت ہے مادری زبان سے طلباء کا مستقبل بہتر ہوتا ہے