اردو میڈیم اسکولوں کی شاندار کارکردگی، ایف ایل این چیمپئن شپ کے لیے تین اسکول منتخب

اردو میڈیم اسکولوں کی شاندار کارکردگی، ایف ایل این چیمپئن شپ کے لیے تین اسکول منتخب

پداپلی: ایف ایل این ڈسٹرکٹ کنکلیو، جو ایم بی فنکشن ہال، پداپلی میں منعقد ہوا، میں اردو میڈیم کے تین اسکولوں کو FLN چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا، جس پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

منتخب ہونے والے اسکولوں میں ایم پی پی ایس مچلی کھیڑا اردو میڈیم، ایم پی پی ایس گنگا نگر (ہیڈ ماسٹر نکحت ٹیچر) اور ایم پی پی ایس رام گنڈم (ہیڈ ماسٹر عاطفہ ٹیچر) شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم پی پی ایس مچلی کھیڑا کی نمائندگی ہیڈ ماسٹر جناب افضل محی الدین (TS MESA صدر، پداپلی) نے کی۔

یہ پروگرام معزز ضلع کلکٹر جناب کویا سری ہرشا کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس نے تقریب کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

اس کامیابی کو اساتذہ اور طلبہ کی محنت، خلوص اور معیاری تعلیم کے لیے مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محترمہ گڈوالہ شاردا، اے ایم او پی ایم شیخ اور منڈل ایجوکیشنل آفیسر جناب ٹی۔ سریندر کمار کی رہنمائی کو بھی اس کامیابی میں اہم قرار دیا گیا ہے۔

تعلیمی حلقوں اور اردو میڈیم اساتذہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتخب اسکولوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ ادارے آئندہ بھی اسی طرح نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *