آبنائے ہرمز کے قریب فوجی جہازوں کی آمد جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دی جائے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول اور مؤثر نگرانی میں ہے، اور دشمن کی جانب سے کیے جانے والے دعوے حقیقت کے برخلاف ہیں۔

اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز کی گزرگاہ غیر فوجی اور تجارتی جہازوں کے لیے بے ضرر عبور کے اصول کے تحت کھلی ہے اور اس سے متعلق تمام ضوابط باقاعدگی سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے مطابق، کسی بھی ملک کے جنگی یا فوجی نوعیت کے جہاز اگر کسی بھی عنوان، بہانے یا مقصد کے تحت آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی کوشش کریں تو اسے جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی صورت میں سختی سے جواب دیا جائے گا اور ذمہ دار فریق کو اس اقدام کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *