ایمیزون کی نوکری چھوڑ کر کیب ڈرائیور بن گیا حیدرآباد کا یہ شخص۔ وجہ جان کر چونک جائیں گے آپ

حیدرآباد: عام طور پر جب کسی کو کسی بڑی کارپوریٹ کمپنی میں نوکری ملتی ہے تو اسے زندگی کے مستحکم ہو جانے کی خوشی ہوتی ہے لیکن حیدرآباد کے کمار نے یہ ثابت کیا کہ اصل خوشی اپنی پسند اور شوق کو اپنانے میں ہے

 

چاہے اس کے لیے نوکری ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے کمار پہلے ایک بڑی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون میں کام کرتے تھے لیکن انہیں ڈرائیونگ کا بہت شوق تھا۔ اسی شوق کی وجہ سے انہوں نے 2014 میں ایمیزون کی نوکری چھوڑ

 

کر مکمل طور پر کیب ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا۔کمار کے مطابق انہوں نے اب تک تقریباً 23,600 ٹرپس مکمل کیے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کسی آفس میں چار دیواری کے اندر کام کرنے کے بجائے انہیں اپنی شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر گاڑی چلانا زیادہ پسند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روزانہ نئے لوگوں سے ملنا ان سے بات کرنا اور ان کی زندگی کے بارے میں جاننا

 

انہیں بہت دلچسپ لگتا ہے۔ یہ سب ان کے لیے ایک خوشگوار تجربہ ہے۔حال ہی میں ایک خاتون ٹیکنیکل پروفیشنل نے ان کی کیب میں سفر کیا اور ان کی کہانی اور جذبے سے بہت متاثر ہوئیں۔

 

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں لوگ ذمہ داریوں کی وجہ سے اپنے شوق چھوڑ دیتے ہیں وہاں کمار کا اپنے شوق کے لیے نوکری چھوڑ کر خوشی سے زندگی

 

گزارنا بہت متاثر کن ہے۔ یہ پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *