ٹرمپ ذہنی مسائل کا شکار ہوچکے ہیں، فوری برطرف کیا جائے، سابق سی آئی اے چیف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی آئین کی 25ویں ترمیم خاص طور پر ان جیسے صدور کے لیے تیار کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی اخبار گارڈین نے برینن کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹرمپ کو ان کے منصب سے ہٹایا جانا چاہیے۔

جان برینن نے دعوی کیا کہ ٹرمپ نے ایران کی تہذیب کو تباہ کرنے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے اور وہ واضح ذہنی اور عقلی اختلال کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سابق سی آئی اے چیف اس سے قبل بھی خبردار کر چکے ہیں کہ ایران پر حملہ، امریکا کی ایک بڑی غلطی ہوگی، جو 2003 میں عراق پر حملے کے برابر ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق 2003 کی جنگ نے مشرق وسطی میں کئی برس تک بدامنی، تشدد اور دہشت گردی کو جنم دیا، جس کا نتیجہ داعش کی شکل میں سامنے آیا اور جس کے اثرات دو دہائیوں بعد بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *