راجہ رگھوونشی قتل معاملہ: سونم رگھوونشی کو ملی ضمانت کے خلاف عدالت سے کرے گی رجوع میگھالیہ پولیس

شیلانگ: اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی کے قتل معاملے میں مرکزی ملزم اور مقتول کی اہلیہ سونم رگھوونشی کو ملی ضمانت کے خلاف میگھالیہ پولیس عدالت سے رجوع کرے گی۔ یہ اطلاع جمعہ کو پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایداشیشا نونگرانگ نے دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایداشیشا نونگرانگ نے کہا کہ سونم رگھوونشی کو ضمانت دینے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور محکمہ اس معاملے کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *