ٹماٹر کی حفاظت کیلئے تاجر نے رکھ لئیے باؤنسرس

[]

نئی دہلی: ٹماٹر کی آسمان چھوتی قیمت کے درمیان چور ٹماٹر کی بھی چوری کررہے ہیں۔ ایسے میں ریاست اتر پردیش میں ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے ایک ترکاری کے تاجر نے باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہے۔  وارانسی میں سبزی کے تاجر اجے نے ٹماٹروں کو چوری سے محفوظ رکھنے کیلئے باڈی گارڈ رکھے ہیں۔تاجر اجے کا کہنا ہے کہ جہاں بعض چور ٹماٹر کی چوری کررہے ہیں بعض لوگ ٹماٹر کیلئے آپس میں لڑرہے ہیں اس لئےانھیں باؤنسرز کو رکھنا پڑا۔

 

 

واضح رہے کہ چند دن پہلے ریاست کرناٹک میں ٹماٹر کےکھیت میں راتوں رات ڈاکہ ڈالکر ٹماٹر کی فصل لوٹ لی گئی تھی جس کا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح باض تاجروں نے ٹماٹر کو چوروں سے بچانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا رکھے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *