جلد کو پگھلادینے والے ہتھیار کا استعمال ۔2 ہزار بچے 1 ہزار سے زائد خواتین سمیت 5 ہزار فلسطینی شہید

[]

نئی دہلی: غزہ پر جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں کی کل تعداد 5,087 ہے جن میں 2,055 بچے، 1,119 خواتین اور 217 معمر افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 15,273 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہمیں 1500 لاپتہ افراد کی رپورٹس موصول ہوئیں جن میں 830 بچے بھی شامل ہیں۔

 

انہوں نے انکشاف کیا کہ طبی ٹیموں کو شدید جلنے والے زخموں اور جلد کے پگھلنے کے زخمیوں کا سامنا ہے جو زخمیوں کے جسموں پر پہلے نہیں دیکھا گیا اور ان سے نمٹنا مشکل ہے۔

 

انہوں نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کی جلد کو پگھلانے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار کی نوعیت کا انکشاف کریں اور ان کے لیے ضروری علاج کی فوری فراہمی کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *