فلسطین۔ اسرائیل المیہ کی واحد وجہ امریکہ ہے: شمالی کوریا

[]

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ تنازع شروع ہونے کے بعد “امریکہ نے فوری طور پر اسرائیل کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی” اور یہ دعوی کیا گیا ہے “خطے کا المیہ مکمل طور پر امریکہ کی وجہ سے ہوا”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن “جنگ کی حمایت کے لیے اسرائیل گئے تھے” امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے جھڑپوں میں “وقفہ دینے” کا مطالبہ کرنے والی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

بیان میں، یہ نوٹ کیا گیا کہ امریکہ نے “مشرق وسطی میں بحران کی ذمہ داری فلسطین پر ڈالی، جسے اس نے ‘جارح’ قرار دیا۔”

“عالمی برادری کو امریکہ کے اقدامات پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور اس خطرناک اور احمقانہ اقدام کی بھرپور مذمت اور اسے مسترد کرنا چاہیے۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *