[]
کھمم _ تلنگانہ کے کھمم شہر میں یونیفام سیول کوڈ کے خلاف انتظامی کمیٹی مسجد واحدیہ کھمم کی جانب سے زبردست احتجاجی ریالی منعقد کی گئی۔
ریالی کا آغاز مسجد واحدیہ کھمم سے ھوا ریالی کا اختتام این ایس ٹی روڈ کھمم پر ہوا ریالی کی قیادت کھمم کے سینئر سی پی آئی قائد و معتمد انصاف کمیٹی تلنگانہ عبدالسلام نے کی ریالی میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے اس موقع پر عبدالسلام نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بد امنی پھلانے کے لیے مرکز کی فرقہ پرست حکومت کالے قوانین کو نافذ کرنے کی اپنی ناپاک کوششوں میں لگی ہوئی ہے
ہمارا ملک دستور سے چلے گا ملک کے دستور میں تمام مذاھب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب پر چلنے کی مکمل آزادی دی گئی مرکز کی بی جے پی حکومت پھچلے 9 سالوں سے ملک میں صرف فرقہ پرستی کو پروان چڑھاتے ہوئے ملک کے اقلیتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے مرکز کی بی جے پی حکومت کالے قوانین کے ذریعے آرٹیکل 370 تین طلاق پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل پاس کیا اس ملک کی سب سے بڑے اقلیت مسلمانوں کے اوپر ظالمانہ رویہ اختیار کر رہے ہے
عبدالسلام نے مزید کہا کہ شرعیہ قانون اور پرسنل لا میں فرقہ پرست حکومت مداخلت کی کوشش کرے گی تو ملک کا مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے آج ملک میں یو سی سی کی بحث چھیڑ کر مرکز کی بی جے پی حکومت ملک کے عوام کو اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے
عبدالسلام نے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر سے سوال کیا کہ کے سی آر صاحب یو سی سی پر اپنا موقف واضح کریں کیا بی آر ایس پارٹی یو سی سی کی تائید کریں گی یا نہیں ؟ عبدالسلام نے مزید کہا کہ ماضی میں تین طلاق بل اور آرٹیکل 370 پر اس وقت کی ٹی آر ایس موجودہ بی آر ایس پارٹی نے تائید کی تھی لہذا ریاستی وزیر اعلی کے سی آر یو سی سی پر اپنے موقف کو واضح کریں عبدالسلام نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یو سی سی پر باز آجائیں ورنہ تلنگانہ بھر میں تمام اقلیتی طبقات سخت ترین احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر جائے گے اس احتجاجی ریالی میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی