[]
نئی دہلی: امریکی سفیر متعینہ ہند ایرک گارسیٹی نے امریکی سفیر متعینہ اسلام آباد کے دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) پر تنقید کو اس بنیاد پر منگل کے دن خارج کردیا کہ امریکی وفد سری نگر میں جی 20میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر جاچکا ہے۔
ہندوستان نے امریکی سفیر برائے پاکستان ڈونالڈ بلوم کے حالیہ دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر سخت اعتراض جتایا۔
اس دورہ میں امریکی سفیر نے علاقہ کو بار بار اے جے کے (آزاد جموں وکشمیر) کہا تھا۔ ان کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ ہوا تھا کہ قائد اعظم میموریل ڈاک بنگلہ‘پاکستان کے مالامال ثقافتی اور تاریخی ورثہ کی علامت ہے۔
جناح 1944 میں یہاں آئے تھے۔ دورہ اے جے کے میں یہاں آنے سے میری عزت افزائی ہوئی۔
بلوم کے دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں پوچھنے پر امریکی سفیر متعینہ ہند نے کہا کہ مجھے پتہ ہے‘ وہ وہاں گئے تھے لیکن ہمارا وفد‘ جی 20 میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر بھی جاچکا ہے۔
امریکی سفیر کے ریمارک سے ایسا لگتا ہے کہ امریکہ‘ جموں و کشمیر کو جو ہندوستان کا جائز حصہ ہے‘ متنازعہ علاقہ قرار دے رہا ہے۔