سعودی سفیر برائے فلسطینی اتھاریٹی کا پہلا دورہ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ (ویڈیو)

[]

رملہ (فلسطین): سعودی عرب کے نومقررہ سفیر برائے فلسطینی اتھاریٹی نے اپنے کاغذات سفارت پیش کرنے کے لئے پہلی مرتبہ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارہ کا دورہ کیا۔

ان کے اس دورہ کو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی امریکی کوششوں سے جوڑا جارہا ہے۔ نائف السدیری‘ اردن میں بھی سعودی عرب کے سفیر ہیں۔

حکومت ِ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسی وقت معمول پر لائے گی جب ریاست ِ فلسطین کی تشکیل کی طرف بڑی پیشرفت ہو۔ السدیری کو گزشتہ ماہ سعودی سفیر برائے فلسطینی اتھاریٹی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ ان کا پہلا دورہ ئ رملہ ہے۔ رملہ‘ مغربی کنارہ میں صدر محمود عباس کی فلسطینی اتھاریٹی کا مرکز ہے۔ السدیری 2 روزہ دورہ میں محمود عباس کے علاوہ دیگر سینئر فلسطینی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

ایجنڈہ میں سرفہرست اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے ممکنہ سفارتی تعلقات اور مملکت اور فلسطینیوں کا رشتہ ہیں۔ السدیری نے آج فلسطینی عہدیداروں سے کہا کہ سعودی عرب‘ ریاست فلسطین کی تشکیل کا حامی ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *