کھرگے کو G20 ڈنر میں مدعو نہیں کیا گیا : راہول گاندھی

[]

لندن: صدر کانگریس اورراجیہ سبھامیں قائد اپوزیشن ملکارجن کھرگے کوG20 ڈنرمیں مدعونہیں کیاگیاہے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج یہاں یہ بات بتائی اورحکومت پرالزام لگایاکہ وہ ہندوستان کی60 فیصد آبادی کے نمائندہ قائدین کی قدر نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرموہفتہ کے روزبھارت منڈپم میں ڈنرکا اہتمام کریں گی جوعالمی قائدین کے G20 سربراہی اجلاس کامقام ہے۔

راہول گاندھی نے برسلز کے پریس کلب میں میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے اس اقدام سے اس کی ذہنیت کاپتہ چلتاہے۔ یہ اقدام آپ کوکچھ بتاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے قائد اپوزیشن کومدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ لوگ ہندوستان کی60 فیصد آبادی کے قائدین کی قدر نہیں کرتے۔

یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں عوام کوسوچنا چاہئے۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی فی الحال بلجیم، فرانس اورناروے کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے روز برسلز میں یوروپی پارلیمنٹ کے چند ارکان کے ساتھ بند کمرہ ملاقاتیں کی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *