یوپی پولیس میں دوسرا مقام، عبداللہ علی نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا

عبداللہ نے یوپی پولیس امتحان میں صوبے بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا، جس پر والدین نہایت مسرور ہیں۔ والد لیاقت علی نے کہا، ’’میرا بیٹا پڑھائی میں شروع سے ہی محنتی تھا۔ وہ رات دیر تک جاگ کر پڑھتا تھا۔ آج اس کی محنت رنگ لے آئی۔ اللہ کرے وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے۔‘‘

عبداللہ نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اہل خانہ کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا، ’’پچھلی کئی ناکامیوں کے باوجود میرے والدین نے میرا حوصلہ کم نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، جس کے باعث میں آج اس مقام تک پہنچا ہوں۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *