’بہار کو دینے کی جگہ اس سے چھینا جا رہا‘، تیجسوی یادو بیگوسرائے مکئی بیج ریسرچ سنٹر کو بہار سے کرناٹک منتقل کرنے پر برہم

تیجسوی نے کہا کہ بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کو ہندو، مسلمان، مندر اور مسجد کے علاوہ کسی چیز سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ مرکز میں وزیر ٹیکسٹائل ہیں لیکن بہار کو ایک بھی ٹیکسٹائل پارک نہیں ملا۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس</p></div><div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس</p></div>

تیجسوی یادو / بشکریہ ایکس

user

بیگوسرائے مکئی بیج ریسرچ سنٹر کو کرناٹک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس خبر سے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو بہت ناراض ہیں۔ اس معاملے میں انھوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ساتھ گری راج سنگھ پر بھی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بجٹ اجلاس جاری ہے، ملک کا بھی بجٹ آیا۔ سب میں بہار کو دھوکہ دیا گیا۔ بہار کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے۔ بہار کو کچھ نہیں ملا، الٹا بہار سے چھینا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’2 روز قبل ہم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ بیگوسرائے مکئی بیج کے تحقیقی مرکز کو کرناٹک منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہم  بی جے پی اور این ڈی اے سے سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ بہار کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ بہار میں آپ لوگوں نے 20 سال حکومت کی، لیکن سوئی کا کارخانہ تک بہار میں نہیں کھولا گیا۔‘‘

تیجسوی یادو نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیگوسرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ کو ہندو، مسلمان، مندر اور مسجد کے علاوہ کسی چیز سے کوئی مطلب نہیں ہے۔ مرکز میں وزیر ٹیکسٹائل ہیں لیکن بہار کو ایک بھی ٹیکسٹائل پارک نہیں ملا۔ مرکز میں وزیر ہیں، لیکن بہار کی چیز کو کرناٹک بھیج دیا گیا۔ بہار کو دینے کا کام کرنا چاہیے، نہ کہ جو کچھ بہار میں ہے اس کو چھینا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو بھی مرکزی حکومت کا حصہ ہے، اس کا بھی اہم کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اجازت کے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔ کیسی ترقی ہے یہ، ترقی ہے یا تباہی ہے؟ آپ کی مرکز اور ریاست دونوں میں حکومت ہے، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیا کر رہے ہیں؟ نتیش بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔

تیجسوی یادو کے مطابق وزیر اعلیٰ کو تو اس بات کا علم بھی نہیں ہوگا، اگر جانکاری تھی تو کیا وزیر اعلیٰ نے نریندر مودی اور وزیر زراعت شیوراج سنگھ سے بات کی؟ ہجرت کو روکنے کے بجائے اس کو فروغ دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ گری راج سنگھ نے کل کہا تھا کہ یہ ہونے نہیں دیں گے لیکن وہ تو ہو گیا۔ بی جے پی میں سے کسی نے بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ لالو وزیر ریل رہے تو بہار کو کئی کارخانے ملے۔ اب وزیر اعلیٰ نتیش کی ناک کے نیچے سے مجرمین راجدھانی میں کروڑوں روپے کی لوٹ مار کر رہے ہیں۔ مجرمین بے لگام ہو چکے ہیں۔ بہار کے لوگوں کا اصل مسئلہ ہے روزی روٹی۔ وزیر اعظم کا پیر چھونے سے کچھ نہیں ہوگا۔ بہار کو پیر پکڑنے والا وزیر اعلیٰ نہیں چاہیے۔

تیجسوی یادو نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کہاں غائب ہیں؟ دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کو صرف لالو اور تیجسوی کو گالی دینا آتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے، لیکن اب اے ٹو زیڈ کی ٹیم آئے گی۔ تیجسوی نے لالو یادو سے ہوئی پوچھ تاچھ پر کہا کہ جب بھی ای ڈی اور سی بی آئی کا سمن ہوتا ہے، ہم لوگ ہمیشہ جاتے ہیں۔ یہ لوگ اداروں کو غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ان کو لگ رہا ہے کہ تیجسوی کمزور ہو رہا ہے، لیکن تیجسوی اور اسٹرانگ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *