گجرات: شراب بندی کے باوجود شراب فروخت کرنے والے ہوٹلوں کی تعداد میں اضافہ، 28 ہوٹلوں کو مل چکی ہے ’پرمٹ‘

ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ’’اس وقت احمد آباد شہر میں 20 اور گاندھی نگر شہر میں 4، اسی طرح احمد آباد دیہی میں 2 اور گاندھی نگر دیہی میں 2 ہوٹلوں کو شراب کی فروخت کے لیے اجازت نامہ (پرمٹ) ملا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>شراب کی بوتلیں /  تصویر آئی اے این ایس </p></div><div class="paragraphs"><p>شراب کی بوتلیں /  تصویر آئی اے این ایس </p></div>

شراب کی بوتلیں / تصویر آئی اے این ایس

user

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے گجرات میں شراب بندی ضرور ہے، لیکن یہاں کئی ہوٹل ایسے ہیں جہاں شراب فروخت کرنے کی اجازت حکومت کے ذریعہ دی گئی ہے۔ یعنی شراب پر پابندی ایک طرح سے برائے نام ہی ہے رہ گئی ہے۔ ریاست میں شراب فروخت کرنے کی اجازت والے ہوٹلوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس تعلق سے اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اس وقت احمد آباد شہر میں 20 اور گاندھی نگر شہر میں 4 ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احمد آباد دیہی میں 2 اور گاندھی نگر دیہی میں 2 ہوٹلوں کو شراب کی فروخت کرنے کے لیے اجازت نامہ (پرمٹ) ملا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے یہ بھی مطلع کیا گیا کہ گزشتہ 2 سالوں میں کسی بھی ہوٹل کا پرمٹ معطل نہیں کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق فروری 2023 سے جنوری 2024 تک شراب کی فروخت سے 14.45 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا ہے۔ حال ہی میں فروری 2024 سے جنوری 2025 تک آمدنی بڑھ کر 19.53 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اس طرح شراب کی فروخت سے ٹیکس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی جن ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ گزشتہ 2 سالوں میں ان کے پرمٹ معطل نہیں کیے گئے ہیں۔

ریاست میں شراب صحت پرمٹ کی تعداد میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ تعداد 3.5 فیصد تک بڑھ جائے گی اور کُل 45000 پرمٹ ہولڈرز رجسٹرڈ ہوں گے۔ شراب کا پرمٹ پانے کے لیے 100 روپے دینے ہوں گے۔ اس میں ہیلتھ چیک اپ اور درخواست کے عمل کی لاگت 4000 روپے ہے، جب کہ ہر سال 10000 روپے کا فیس لیا جاتا ہے۔ 2000 روپے تجدید کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ حالانکہ شراب پرمٹ اور فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریاست میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے معاملات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں جاری اسمبلی رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں نشے میں گاڑی چلانے کے کُل 27495 معاملے سامنے آئے۔ یہ گزشتہ سال 22-2021 کے 13153 معاملوں کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ریاست میں شراب بندی کے ایسے اعداد و شمار کو تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود حکومت نے اپنی شراب پرمٹ پالیسیوں میں کوئی اہم بدلاؤ نہیں کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *