مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی رابطہ ایجنسی برائے انسانی امور (OCHA) نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے سے فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔
مذکورہ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے علاقے میں آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگانے کے بعد دو خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صیہونی آباد کاروں نے پچھلے دو سالوں میں مغربی کنارے میں 2,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ ہفتے مشرقی بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کم از کم 10 مساجد پر حملے کئے ہیں۔”